بولٹ، صوفی کو نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ
ویلنگٹن، اپریل۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور صوفی ڈیوائن کو بالترتیب مردوں اور خواتین کے زمرے میں 2021 کے لیے نیوزی لینڈ کا ’ٹی20 پلیئر آف دی ایئر‘ منتخب کیا گیا ہے۔ بولٹ نے گزشتہ سال 15 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 23 وکٹ لئے تھے، جس میں اکتوبر-نومبر میں دبئی میں ہوئے 2021 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سات میچوں میں 13 وکٹیں شامل ہیں، جب کہ ڈیوائن نے سات میچوں میں 114 رنز اور چھ وکٹوں کے ساتھ 2021 کا سیزن ختم کیاتھا۔ یہ ڈیوائن کا مسلسل دوسرا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹی20 ایوارڈ ہے۔ منگل کو ایوارڈ پیش کیے جانے پر بولٹ نے کہا، ٹی 20 ایک ایسا فارمیٹ ہے جس سے میں واقعی لطف اندوز ہوتا ہوں اور میں ایک بہتر باؤلر بننے کے لیے مسلسل اپنے کھیل کو ڈھالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ ایوارڈ بہت معنی رکھتا ہے۔ یہ ایوارڈ جیتنا بہت خاص ہے اور میں اسے حاصل کرنے پر واقعی شکرگزار ہوں۔ اس کے علاوہ ویلنگٹن کی رہائشی امیلیا کیر اور مائیکل بریسویل کو بالترتیب خواتین اور مردوں کی کیٹیگریز میں سپر اسمیش پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے، جب کہ راس ٹیلر کے کرائسٹ چرچ میں اپنے آخری ٹیسٹ میں میچ وننگ وکٹ لینے کے لمحے کو فین مومنٹ آف دی سمر منتخب کیا گیا ہے۔