برٹش ریلوے برطانیہ کی معیشت کا ایک بڑا جزو ہے، رپورٹ
لوٹن،اگست۔ برٹش ریلوے برطانیہ کی معیشت کا ایک بڑا جزو ہے۔ 2019میں برطانیہ کے ریل سیکٹر نے ٹیکس ریونیو میں £14.1bn کا حصہ ڈالا۔ یہ ہزاروں کارکنوں کو روزگار فراہم کرتا ہے اور لاکھوں مزید افراد کو ان کے کام کی جگہ اور وہاں سے سفر کرنے کے قابل بناتا ہے، ریل ایک کم کاربن ٹرانسپورٹ بھی ہے، دی فیوچر پبلک ٹرانسپورٹ کی رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ سبز بحالی کے حصے کے طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو دوگنا کرنے سے 2030تک دنیا بھر کے شہروں میں دسیوں ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ پیرس معاہدے میں بیان کردہ کم کاربن ٹرانسپورٹ کی طرف منتقلی کیلئے درکار سرمایہ کاری سے صرف لندن میں پبلک ٹرانسپورٹ کی 143,700ملازمتیں پیدا ہوں گی جب کہ مجموعی طور پر برطانیہ کو 161,900اضافی ملازمتیں حاصل ہوں گی، TUC کا اندازہ ہے کہ اگر ہنگامی معاشی محرک کے حصے کے طور پر اگلے دو سال کے دوران ریل کی اَپ گریڈیشن اور برقی کاری کو آگے بڑھایا جائے تو دو سال کیلئے126,000ملازمتیں پیداہوں گی لیکن حکومت ریل کی فنڈنگ میں کم نظری اور نقصان دہ کٹوتیوں کے ساتھ اسے خطرے میں ڈال رہی ہے۔ کٹوتیوں سے سروس کی سطح اور حفاظت کو خطرہ ہے، نیٹ ورک ریل نے 2019میں اخراجات میں کٹوتیوں کو لاگو کرنا شروع کیا اور 2021میں مزید کام کرنے کا عہد کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ یونین نے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا ہے کہ یہ کٹوتیاں اہم دیکھ بھال کے نظام الاوقات کو نقصان پہنچاتی ہیں اور بالآخر جانوں کو خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔