برطانیہ کے زیادہ تر علاقوں کے ڈرائیور کم قیمت پر پیٹرول کے حصول سے محروم
لندن ،جنوری۔ برطانیہ کے زیادہ تر علاقوں کے ڈرائیور کم قیمت پیٹرول کے حصول سے محروم ہیں کیونکہ ایک دوسرے سے مقابلے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی شمالی انگلینڈ ،شمالی آئرلینڈ اور ویلز تک محدود ہے،ان علاقوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی چند شہروں یا قصبوں تک ہی محدود ہے ،گزشتہ اختمام ہفتہ گریٹر مانچسٹر کے علاقے ایشٹن کی سپر مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت معمول سے 13پنس کم تھی ،اس علاقے میں قریب قریب واقع 3سپر اسٹورز فیول کی قیمت پر مقابلہ جاری تھا جبکہ اس سے 10میل کے فاصلے پر واقع روچڈیل میں ایسا نہیں تھا ،اس طرح پورے برطانیہ میں فیول کی اوسط قیمت میں بہت فرق تھا، شمالی آئر لینڈ میں ڈیزل کی قیمت لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے مقابلے میں 10پنس فی لیٹر کم تھی جبکہ ویلز میں جنوبی انگلینڈ کے مقابلے میں قیمت 6پنس کم تھی۔ڈبل اے میں فیول کی قیمتوں سے متعلق ترجمان لیوک Bosdet کا کہناہے کہ سپرمارکیٹ میں ستمبر کے دوران پیٹرول یا ڈیزل کی قیمت کم تھی اور ڈرائیور کو ٹنکی بھروانے کیلئے 5 سے7پونڈ کم ادا کرنا پڑ رہے تھے جبکہ اس سے 10 میل آگے قیمتوں کی صورت حال مختلف تھی۔اس وقت جبکہ ڈبل روٹی ،دودھ اور انڈوں کی قیمتیں ہر جگہ یکساں ہے پیٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں میں اتنے فرق کا کوئی جواز نظر نہیں آتا ،مثال کے طور پر سپر مارکیٹ آپ کو لالچ دلانے کیلئے 60 پونڈ کی خریداری پر 6 پونڈ کے واؤ چر دے رہے ہیں ،یہ معلوم ہوا ہے کہ سپرمارکیٹ تمام بچتیں سمیٹ لیتی ہیں بلکہ پمپ پر قریبی ٹاؤنز کے مقابلے میں غالباً ایک پونڈ زیادہ لے لیتی ہے جس کی وجہ سے بجاطورپر احتجاج کا راستہ کھلتاہے ،ریٹیلرز فیول کی قیمتوں میں شفافیت کی وجہ سے اس سے صرف بچ سکتے ہیں۔کمپٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے حکومت سے گزشتہ اکتوبر میں جو سفارش کی تھی اب اس کا شمالی آئرلینڈ کے سوا کہیں وجود نہیں ہے۔برطانیہ میں پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں اس سال کمی کا سلسلہ جاری رہا اور پیٹرول کی قیمت 148.6فی لیٹر تک ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 170.7پنس تک گرگئی ،کرسمس سے پہلے کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت میں4.4پنس اور ڈیزل کی قیمت میں5پونڈ فی لیٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔