برطانیہ میں بجلی کی قیمت میں 80 فیصد اضافے کا فیصلہ
لندن،ستمبر۔ برطانیہ میں مہنگائی سے پسی عوام پر بجلی کی قیمت میں 80فیصد سے زائد اضافے کا فیصلہ ،برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو توانائی کے ریگولیٹر آفجیم کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی سالانہ قیمت1,971پائونڈسے بڑھا کر 3,549پونڈ سالانہ کر دی جائے گی۔نئی قیمتوں کا اطلاق ماہ اکتوبر سے ہوگا جس سے 2کروڑ 40لاکھ شہری متاثر ہوں گے۔ توانائی فراہم کرنے والی کمپنی ہر سال ماہ اکتوبر سے دسمبرتک تیل کی قیمت کے تناسب سے بجلی کی فی قیمت مقرر کرتی ہے اور یہ طے کرتی ہے کہ فیول کی قیمت خرید انٹرنیشنل مارکیٹ میں کیا ہے اور صارفین کو بجلی سپلائی کرنے میں کیا لاگت آتی ہے۔