برطانوی ایٹمی ہتھیاروں کی دیکھ بھال کرنے والا اسٹاف ہڑتال کیلئے 24 اکتوبر کو بیلٹ شروع کرے گا

لندن،اکتوبر۔ ایک ٹریڈ یونین نے کہا ہے کہ یو کے ایٹمی ہتھیار کی دیکھ بھال کرنے والا سٹاف ہڑتال کے اقدام کیلئے ووٹ دے گا۔ پراسپیکٹ کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہ پر کمپنی کے ساتھ جاری تنازع پر اٹامک ویپنز سٹیبلشمنٹ (اے ڈبلیو ای) میں اپنے ارکان کیلئے بیلٹ کریں گے۔ اے ڈبلیو ای کا ہیڈکوارٹر ایلڈرمیسٹن Aldermaston، برک شائر میں ہے جو برطانوی ایٹمی پروگرام کی سپورٹ اور دیکھ بھال کرتا ہے جو فاسلن، ارگیل اینڈ بوٹ میں ایچ ایم این بی میں بیسڈ ہے۔ ٹریڈ یونین پراسپیکٹ نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی کمپنی حال ہی میں منسٹری آف ڈیفنس (ایم او ڈی) کی آرمز لینتھ باڈی بن گئی ہے جو کہ پے ایوارڈز آزادیوں سے منسلک ہے لیکن اس نے 5فیصد پے اضافے کی آفر کی تھی، جس کو ممبرز نے باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اوسطاً اضافی 780پونڈ کی یکمشت ادائیگی کی آفر بھی کی گئی ہے۔ ٹریڈ یونین کا کہنا ہے کہ کمبائنڈ آفر جون کی تنخواہوں کے جائزے کی تاریخ میں ریٹیل پرائس انڈیکس کے 11.8فیصد تک پہنچنے کے تناظر میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہے، جس کے بارے میں اس کے ارکان نے کہا ہے کہ یہ حقیقی معنوں میں تنخواہ میں کمی کے مسئلے کو حل نہیں کرتی۔ پراسپیکٹ نے کہا کہ اس نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ جب تک تنخواہوں کے معاملات کو حل نہیں کیا جاتا تو ریکروٹمنٹ اور ریٹینشن ایشوز اے ڈبلیو ای کو متاثر کرنے کیلئے جاری رہیں گے۔ ہڑتال کیلئے بیلٹ کا آعاز 24 اکتوبر کو ہوگا اور یہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ یونائٹ یونین بھی ایسے ہی ایشوز کیلئے بیلٹ کر رہی ہے۔ پراسپیکٹ کے جنرل سیکرٹری مائیک کلینسی نے کہا کہ کئی برسوں کی بگڑتی ہوئی ورک فورس انگیجمنٹ اور افراط زر کے خلاف تنخواہوں میں جمود نے اے ڈبلیو ای کے ورکرز کے پاس صنعتی اقدام کی جانب بڑھنے کے سوا کوئی آپشن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ڈیٹرینٹ کو محفوظ طریقے سے برقرار رکھنا ایک پیچیدہ اور شدید اعصاب شکن آپریشن ہے، جس کیلئے تمام سطحوں پر انتہائی اعلیٰ سطح کی جانفشانی اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سٹاف زندگی گزارنے کیلئے بنیادی اخراجات کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے، جو موجودہ حالات میں اس آجر اور اس کی فنڈنگ کے تناظر میں ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی افرادی قوت کیلئے بہت زیادہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر منسٹری آف ڈیفنس (ایم او ڈی) اور اے ڈبلیو ای نے دوبارہ نہیں سوچا اور ایسی پے آفر نہیں کی جس میں بڑھتے ہوئے بلند مصارف زندگی کی جھلک نمایاں ہو تو پھر حقیقت میں اے ڈبلیو ای کو ورکرز کو ریکروٹ کرنے اور درکار سکلز کو برقرار رکھنے میں خطرہ ہے۔ وزیراعظم کے سرکاری ترجمان نے رپورٹرز کو بتایا کہ کوئی بھی ممکنہ صنعتی اقدام مفروضہ ہو سکتا ہے لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ ایٹمی ڈیٹرنٹ متاثر نہیں ہوگا۔ اے ڈبلیو ای کے ایک ترجمان نے کہا کہ اے ڈبلیو ای تمام فریقین کیلئے ایک تسلی بخش حل تک پہنچنے کے سلسلے میں اپنی ٹریڈ یونینز کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Related Articles