بجرنگی بھائی جان اپنی گرل فرینڈ کا نام ہی بھول گئے
ممبئی،اکتوبر۔فلم بجرنگی بھائی جان کے بجرنگی بھائی جان اپنی گرل فرینڈ کا نام ہی بھول گئے۔ واضح رہے کہ اس مشہورِ زمانہ فلم میں سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کا مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ ان کی گرل فرینڈ کا کردار کرینہ کپور نے ادا کیا تھا۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اس وقت بگ باس 15 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ شو کی دو اقساط پر مشتمل پریمیئر میں رنویر سنگھ کے سوال پر سلمان فلم میں اپنی گرل فرینڈ کا نام بھولے۔ رنویر سنگھ اس شو میں اپنیکوئز شو کی پروموشن کرتے ہوئے دکھائی دیے اور اس کے لیے انہوں نے بگ باس 15 میں سلمان خان کے ساتھ اس شو کا ایک حصہ کھیلا۔ رنویر نے سلمان خان سے سوال کیا کہ فلم میں بجرنگی بھائی جان کی گرل فرینڈ کا نام کیا تھا، جس پر سلمان تھوڑی دیر کے لیے خاموش ہوگئے۔ سلمان نے جواب دیا کہ مجھے تو اپنی گرل فرینڈ کا نام یاد نہیں رکھتا، تم مجھ سے بجرنگی بھائی جان کی گرل فرینڈ کا نام پوچھ رہے ہو۔ اگلے ہی لمحے انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں گرل فرینڈ کو میڈم جی کہہ کر پکارا کرتے تھے۔ جب سلمان خان کو گرل فرینڈ کا نام یاد نہیں آیا تو انہوں نے کیمرے کی جانب منہ کرکے کرینہ کپور سے معافی مانگی، جنہوں نے اس فلم میں بجرنگی کی گرل فرینڈ کا کردار نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور! میں آپ سے معذرت خواہ ہوں، کم از کم مجھے آپ کا نام تو یاد ہے۔ جب رنویر نے سلمان خان کو گرل فرینڈ کا نام بتانے کے لیے کچھ آپشنز دیے تو سلمان خان نے درست اندازہ لگاتے ہوئے صحیح نام ’راسیکا‘ بتادیا۔