باکس آفس کلیکشن کی بنیاد پر فلم کا انتخاب نہیں کرتا، آیوشمان کھرانہ

ممبئی ،دسمبر۔بولی وڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی باکس آفس کلیکشن کی بنیاد پر فلم کا انتخاب نہیں کرتے۔ آیوشمان کھرانہ ان دنوں اپنی فلم ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ کے حوالے سے موضوع بحث ہیں۔ آیوشمان کی یہ فلم بھی ان کی دیگر فلموں کی طرح ایک حساس موضوع پر بنائی گئی ہے، آیوشمان فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ رِسک لینے والے اداکار بھی ہیں۔ آیوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی باکس آفس پر فلم کی کامیابی کے بارے میں سوچ کر اسکرپٹ کا انتخاب نہیں کیا۔آیوشمان کھرانہ نے کہا کہ ’وکی ڈونر‘ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے میں نے ایسی فلموں کا انتخاب کیا ہے جنہیں سماجی نقطہ نظر سے غیر روایتی یا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں ایسی فلمیں بھارت کے لیے ضروری ہیں۔ ’چنڈی گڑھ کرے عاشقی‘ میری فلموگرافی میں ایسی ہی ایک فلم ہے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ کسی بھی اسکرپٹ کا انتخاب کرتے وقت میں کوئی رِسک لینے سے نہیں ہچکچاتا اور صرف کہانی پر توجہ دیتا ہوں۔ میں اپنی فلموں کے ذریعے ملک گیر بحث چھیڑنے کا انتخاب کرتا ہوں نہ کہ یہ سوچنا کہ میری فلم باکس آفس پر کتنا بزنس کریگی‘۔

 

Related Articles