بافتا ایوارڈز کی انتظامیہ کا وِل اسمتھ، اور کرس راک کے معاملے پر سخت ردِعمل
لندن،اپریل۔برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافتا) کی انتظامیہ کی جانب سے آسکر ایوارڈز میں پیش آنے والے اداکار وِل اسمتھ اور کامیڈین کرس راک کے معاملے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، برٹش اکیڈمی ایوارڈز کی جانب سے 94 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اداکار وِل اسمتھ کے اہلیہ کا مذاق اْڑانے پر کامیڈین کرس راک کو مکّا مارنے کے واقعے کے بعد’پرتشدد رویے‘ پر اپنی پالیسی واضح کردی ہے۔امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے برٹش اکیڈمی ایوارڈز کے منتظمین واضح کیا کہ وہ اسطرح کا پرتشدد رویّہ بالکل برداشت نہیں کریں گے‘۔بافتا کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ’اگر یہ واقعہ ان کی تقریب میں پیش آیا ہوتا تو اداکار کو تقریب سے باہر بھیج دیا جاتا اور انہیں اسٹیج پر اپنا ایوارڈ بھی قبول کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی‘۔بافتا کی ڈپٹی چیئر سارہ پْٹ نیاس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایسا ان کی کسی ایوارڈز کی تقریب میں ہوتا تو ایسا کرنے والوں کو تقریب سے نکال دیا جاتا‘۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ’ایسے افراد کو احاطے میں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ یہ ہمارے لیے بالکل بھی قابلِ برداشت عمل نہیں ہے‘۔اس حوالے سیبافتا کے لیے ایوارڈز اور کانٹینٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایما بیہر کا کہنا تھا کہ ’ہم کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کرتے‘۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ’وِل اسمتھ نے اس سال کے بافتا ایوارڈز کی تقریب میں فلم’کنگ رچرڈز‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، جوکہ آسکر ایوارڈز سے ایک ہفتہ پہلے منعقد ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق، اداکار وِل اسمتھ نے اس سال ہونے والی بافتا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔