بابر اعظم اسپنر نعمان کی کارکردگی سے خوش، پلس پوائنٹ قرار دیدی

راولپنڈی،مارچ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں فل اسٹرینتھ کے ساتھ جائیں گے۔ امام الحق نے دونوں اننگزمیں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، عبداللہ شفیق اچھا کھیلے۔ ہمارے بولرزنے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ نعمان علی نے اپنی تجربہ دکھایا۔ ان کی بولنگ اس ٹیسٹ کا مثبت تھا جس سے ہمیں دوسرے ٹیسٹ میں فائدہ ہوگا۔ پنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ یہ میری اسپیشل اننگز تھی جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ سنچری بناکر خوش ہوں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے دن فریش پچ تھی آسٹریلیا کی فاسٹ بولنگ خطرناک کہلا تی ہے، اس لئے چیلنج سمجھ کر سیریز کھیلی۔مصباح الحق ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے اس وقت مجھے موقع نہیں ملا لیکن میں ٹیم ساتھ رہ کر سیکھ رہا تھا اور اپنی تکنیک کو بہتر بناتا رہا۔ ہمیشہ محنت اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کرنے پر بہت کچھ سیکھا، ٹیسٹ ڈرا ہوگیا لیکن پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

Related Articles