بائیڈن کی پہلی بار ٹرمپ کا نام لے کر تنقید

نیویارک ،ستمبر۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، انہوں نے سابق صدر اور ان کے انتہا پسند حامیوں کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔فلاڈیلفیا میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی میک امریکا گریٹ اگین (میگا) مہم کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کے بقول سابق صدر ٹرمپ او ر امریکاکو پھر عظیم بنانے والے نعرے کے حامی انتہا پسند ریپبلکنز ملک کی بنیادوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 7 کروڑ امریکی شہریوں پر تنقید نہیں کر رہے، مگر آج کی ریپبلکن پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا غلبہ ہے جو کہ اس ملک کے لیے خطرہ ہے۔

Related Articles