ایک تہائی سے زائد افراد لاریوں کو اوور ٹیک کرنے میں گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں
لندن ،مارچ۔ ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ ایک تہائی سے زیادہ 36فیصد لوگ ڈرائیونگ کے دوران لاریوں کو اوورٹیک کرتے ہوئے گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز کے ذریعے کئے گئے 2,000برطانوی ایڈلٹس کے سروے میں جواب دہنگان کے اسی تناسب کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ہیوی گڈز وہیکلز (ایچ جی ویز) میں کتنے بلائنڈ سپاٹ ہوتے ہیں لاریوں میں وزیبلٹی کو بہتر بنانے کیلئے اضافی آئینے لگائے جاتے ہیں لیکن وہ گاڑی کے اگلے، پیچھے اور ہر طرف بلائنڈ سپاٹس کو ختم نہیں کرتے۔ نیشنل ہائی ویز، انگلینڈ موٹر ویز اور بڑی اے روڈز کیلئے ذمہ دار حکومتی ملکیتی کمپنی نے ان علاقوں کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی غرض سے ایک کمپین شروع کی ہے، جہاں لاری ڈرائیور نظر نہیں آتے۔ ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2021میں برطانیہ میں ایچ جی ویز کے تصادم میں 216افراد ہلاک ہوئے تھے۔ روڈ سیفٹی منسٹر رچرڈ ہولڈن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی کچھ محفوظ ترین سڑکیں ہیں لیکن پھر بھی ہم مطمئن نہیں ہیں اور ہمیشہ انہیں مزید محفوظ بنانے کے طریقے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسٹس کو ایچ جی وی بلائنڈ سپاٹس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے سے ہمیں روڈ حادثات سے بچنے اور ہماری محفوظ تر روڈ بنانے کی خواہش میں مدد مل سکتی ہے۔ نیشنل ہائی وے ہیڈ آف روڈ سیفٹی جیریمی فلپس کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم سب کو ڈرائیونگ کے دوران ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ جی وی کو اوورٹیک کرنے والے موٹرسائیکلسٹس کو ہمارا آسان مشورہ ہے کہ اوور ٹیکنگ مینیوور پر غور کرتے وقت ایچ جی وی کو ٹیلگیٹ کرنے سے گریز کریں اور جیسا کہ ہائی وے کوڈ میں کہا گیا ہے کہ کم وزیبلٹی والے ایریا میں رہنے سے بچنے کی خاطر جلدی اور محفوظ طریقے سے اوورٹیک کریں۔ یہ سروے ریسرچ کمپنی آئی سی ایم نے فروری میں کیا تھا۔