ایک اور سپر اسٹار منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب

دہلی،مئی۔ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار موہن لال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 61 سالہ موہن لال 1980 سے فلمی دنیا سے وابستہ ہیں، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے موہن لال کو اگلی ہفتے کوچی آفس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوچی آفس میں موہن لال سے دھوکے باز اور منی لانڈرنگ میں ملوث مون سن موئنکل سے متعلق پوچھ گچھ ہوگی۔گزشتہ برس کیرالہ پولیس نے مون سن موئنکل کو 10 کروڑ روپے کی دھوکے بازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موہن لال کو مبینہ طور پر مون سن موئنکل کی کیرالہ رہائشگاہ پر دیکھا گیا ہے، اْن کے دورے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔

 

Related Articles