ایڈوانس بکنگ میں ’پٹھان‘ کے 50 ہزار ٹکٹ فروخت
ممبئی،جنوری ۔ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا آغاز بہت اچھا ہوگا لیکن کے جی ایف 2 کو نہیں پچھاڑ سکے گی۔اب تک ’پٹھان‘ کے 50 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، بکنگ 20 جنوری سے شروع ہونا تھی لیکن کچھ تھیٹرز نے پہلے ہی ٹکٹ بیچنا شروع کر دیے۔تخمینہ لگایا گیا ہے کہ پہلے دن پٹھان کے چار لاکھ ٹکٹ فروخت ہو جائیں گے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پٹھان رنبیر کپور کی ’براہمسترا‘ کو پیچھے چھوڑ دے گی جس کے 3 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔