سڈنی،اکتوبر۔ ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ٹیم کے ترجمان کے مطابق زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔