ایمبر ہرڈ کی متنازع اسرائیلی صحافی کیساتھ ملاقات میڈیا کی توجہ کا مرکز
تل ابیب ،اگست۔امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کو تل ابیب میں اپنی دوست، متنازع اسرائیلی صحافی ایو بارلو کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ کو گزشتہ ہفتے سینٹرل تل ابیب کے کیفے میں اپنی دوست ایو بارلو کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایو بارلو کو اداکار جانی ڈیپ کی جانب سے ایمبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے دوران کورٹ روم میں اپنا فون بار بار نکالنے اور ایمبر ہرڈ کی ٹیم کو مشورہ دینے پر کورٹ روم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم نے ایوا بارلو کے خلاف ایمبر ہرڈ کو جانی ڈیپ کی ایک گواہ کی سوشل میڈیا پوسٹس دکھا کر قانونی مشاورت فراہم کرنے پر عدالت میں درخواست دائر کر کے ان کے کورٹ روم میں داخلے پر مستقل طور پر پابندی عائد کروا دی تھی۔ایمبر ہرڈ کی پرجوش حمایت پر ایو بارلو کو سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ایو بارلو نے اس صورتِ حال کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے منفی تبصرے اور بدتمیزی کی وجہ یہود دشمنی(Semitism- Anti) ہے۔