ایمبر ہرڈ مگرمچھ کے آنسو بہا رہی تھیں، جیوری رکن

لاس اینجلس،جون۔ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے ہتک عزت کیس میں جیوری اراکین نے متفقہ طور پر جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔اس ٹرائل میں 7 جیوری اراکین تھے، ایک رکن نے جانی ڈیپ کے حق میں دیے گئے فیصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔’گڈ مارننگ امریکا‘ نامی پروگرام میں جیوری رکن نے کہا کہ ایمبر کا رونا اور جیوری کو دیکھتے ہوئے اس کے چہرے کے تاثرات نے ہم سب کو بہت پریشان کیا۔انہوں نے کہا کہ ایمبر ایک جواب دیتیں اس کے بعد رونا شروع کردیتیں اور دو سیکنڈ کے بعد ان کا رونا بالکل ختم ہوجاتا۔ ہم میں سے چند نے اس حرکت کو مگرمچھ کے آنسو قرار دیا تھا۔جیوری رکن کا کہنا تھا کہ باقی اراکین نے جانی ڈیپ کی بات کو زیادہ قابل قبول سمجھا، سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اْن کے تاثرات زیادہ حقیقی تھے۔انہوں نے کہا کہ پورے ٹرائل کے دوران جانی ڈیپ نے اپنے جذبات کو قابو میں رکھا۔

Related Articles