ایمانویل میکرون کی اصلاحات اور بجٹ کٹوتیوں کے خلاف ہڑتال
پیرس ،جون۔ فرانسیسی سفارت کاروں نے 20سال میں پہلی بار صدر ایمانویل میکرون کی طرف سے تجویز کردہ اصلاحات اور بجٹ میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کے لیے ہڑتال کی۔ وزارت خارجہ جسے فرانس میں Quaid Orsay کے نام سے جانا جاتا ہے، چھ یونینز اور 500نوجوان سفارت کاروں کے ایک گروپ نے میکرون کی اصلاحات کے خلاف احتجاج کے لیے 2جون کو ہڑتال کی،شنید ہے اس ہڑتال سے سفارتی کیریئر کا ڈھانچہ تبدیل ہو جائے گا، ہڑتال کرنے والوں میں سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا مطلب ہے ’’فرانسیسی پیشہ ورانہ سفارت کاری کا خاتمہ‘‘، فرانس میں امریکہ اور چین کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے بڑا سفارتی نیٹ ورک ہے جس میں 1800سفارت کار اور 13500 اہلکار کام کر رہے ہیں۔