ایران میں مظاہرین سے یکجہتی

ترکش گلوکارہ نے اسٹیج پر اپنے بال کاٹ دیئے

استنبول،ستمبر۔ایران میں پولیس کی تحویل میں نوجوان مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز ہوا جو اب بیرون ممالک میں بھی طول پکڑ رہا ہے۔اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ترکیہ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ترکش گلوکارہ ملک موسو پرفارمنس کے دوران ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیج پر اپنے بال کاٹ رہی ہیں۔اس موقع پر کانسرٹ میں موجود شرکاء ملک موسو کے اس اقدام کو خوب سراہتے ہیں اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں میں اب تک 76 افراد ہلاک اور لگ بھگ 900 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں 1200 سے زائد مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو پولیس نے تہران میں اسکارف میں سے بال نظر آنے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کوحراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔

 

Related Articles