ایران مارچ تک روس سے سخوئی ایس یو35 لڑاکا طیارے اوردفاعی نظام حاصل کرے گا

تہران،جنوری۔ایران مارچ تک اپنے اتحادی روس سے متعدد سخوئی ایس یو-35 لڑاکا طیارے ، دفاعی نظام، میزائل اور ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا۔ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن شہریارحیدری نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم سے گفتگو میں یہ اطلاع دی ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ ایران نے روس سے کتنے سخوئی طیارے خریدکرنے کاآرڈر دیاہے۔انھوں نے21 مارچ سے شروع ہونے والے فارسی کیلنڈرسال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سخوئی 35 لڑاکا طیارے اگلے سال کے اوائل میں ایران پہنچ جائیں گے۔ایران نے یوکرین پرحملے کے بعدروس کے ساتھ قریبی دفاعی تعلقات استوارکیے ہیں اور اس کو فوجی ڈرون مہیاکیے ہیں۔روسی فوج ان ہی کے ذریعے یوکرین کے شہروں کو نشانہ بنارہی ہے۔اس کے ردعمل میں امریکااور یورپی یونین نے روس اور ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کی ہے اوران کی شدید مذمت کی ہے۔

 

Related Articles