ایران خطے اورعالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: اسرائیلی چیف آف اسٹاف
تل ابیب،جولائی۔اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران ایک علاقائی اور عالمی خطرہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے جس میزائل نظام کو پیش کیا گیا وہ ایران اور اس کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم عنصر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ تل ابیب کا رشتہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک ریس کے مقابلہ میں ایک لازمی ستون ہے۔خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیل پہنچنے کے بعد دفاعی نمائش کا دورہ کیا جہاں انہیں ایئر ڈیفنس سسٹمز آئرن ڈوم اور’لیزر سسٹم‘ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بائیڈن نے اسرائیل کے دورے کا آغاز اسرائیل کے جدید ترین میزائل دفاعی نظاموں کا معائنہ کرکے کیا۔اسرائیل نے اپنے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس شو کو تیار کیا کیونکہ اس نے ایک ملٹی کلاس سسٹم کی پیش کش کی تھی جو خلا میں لمبی رینج بیلسٹک میزائلوں سے لے کر مختصر رینج میزائلوں تک ہر چیز کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل سسٹم امریکا کی شراکت سے تیار کیا گیا تھا۔آئرن ڈوم سسٹم ایک میزائل دفاعی نظام ہے جو اب تک فعال ہے جب کہ آئرن بیم نامی ایک نیا لیزر سسٹم ابھی تک فعال نہیں ہوا ہے۔
ایرانی خطرہ:بائیڈن کو یروشلم جانے سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی طرف سے بھی خفیہ سیکیورٹی فراہم کی گئی۔یہ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم یایر لپیڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ واشنگٹن اسرائیل کے لیے دنیا کا سب سے بڑا حلیف ہے۔