ایئر مارشل سنہا نے ویسٹرن ایئر کمانڈ کا چارج سنبھالا

نئی دہلی، جنوری ۔ایئر مارشل پنکج موہن سنہا نے نئے سال کے پہلے دن اتوار کو ہندوستانی فضائیہ کی ویسٹرن ایئر کمانڈ کا چارج سنبھال لیا۔ایئر مارشل سنہا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پنے سے گریجویٹ ہیں اور جون 1985 میں انڈین ایئر فورس میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن کئے گئے تھے۔ مسٹر سنہا نامور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن کے سابق طالب علم بھی ہیں۔ایئر مارشل ایک تجربہ کار فائٹر پائلٹ ہے اور کلاس ‘A’ تسلیم شدہ فلائنگ انسٹرکٹر، فائٹر اسٹرائیکر لیڈر، انسٹرومنٹ ریٹنگ انسٹرکٹر اور ایگزامینر کے طور پر مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ایئر مارشل سنہا کے پاس 4500 گھنٹے سے زیادہ پرواز کا تجربہ ہے۔

Related Articles