اہم مواقع پر غلطیاں کیں،ٹیم میں یقین کم ہے، بنگلہ دیشی ہیڈ کوچ
چٹاگانگ،دسمبر۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ رسل ڈومینگو نے کہا ہے کہ ٹیم میں یقین کی کمی نظر آئی، اہم مواقع پر غلطیوں سے نقصان ہوا۔ میچ میں شکست کے بعد ان کا کہنا تھا کہ دو بار ہم نے میچ میں کم بیک کیا۔لیکن صورتحال کو کنٹرول نہ کرسکے۔ بہتری کی ضرورت ہے۔کیچ ڈراپ ہوئے، بیٹرز نے لوز شاٹس کھیلے اور بولروں نے بری بولنگ کی۔کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہم نے ایک سو رنز کم بنائے۔ دونوں اننگز میں ہم ابتدائی دو گھنٹے میں میچ سے باہر ہوگئے۔ نئے گیند کو کھیلتے ہوئے بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش پہلی اننگز میں بہت اچھا کھیلا لیکن حسن علی اور شاہین شاہ نے غیر معمولی بولنگ کی۔