اکشے کمار کی اب تک کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم کونسی ہے؟

ممبئی،اپریل۔معروف بھارتی ہدایتکارعلی عباس ظفر نے اپنی نئی فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں فلم انڈسٹری کے دو ایکشن اسٹارز اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پروڈکشن ٹیم کا فلم کو اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’یہ فلم بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی ایکشن تھرلر فلموں میں سے ایک ہوگی جس کے لیے مجموعی طور پر300 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ‘۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ’اس فلم کی پروڈکشن پر تقریباً 120 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جوکہ اکشے کمار کی اب تک کی کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ لاگت ہے‘۔اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ’اکشے کمار جوکہ گزشتہ دو سالوں سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ35 سے 60 کروڑ روپے لیتے آرہے ہیں فلم (بڑے میاں چھوٹے میاں) میں کام کرنے کے لیے دو سے تین گنا زیادہ معاوضہ لیں گے‘۔ذرائع نے فلم کے بارے میں مزید بتایا ہے کہ ’یہ فلم 1999 میں بننے والی امیتابھ بچن اور گووندا کی اصل فلم کا ریمیک نہیں ہے بلکہ علی عباس ظفر نے اس فلم کے لیے بالکل ایک نیا اسکرپٹ لکھا ہے جس کی پروڈکشن کی لاگت تقریباً 120 کروڑ روپے ہے، جبکہ تقریباً 200 سے 210 کروڑ روپے تک دونوں ایکشن اسٹارز اور ہدایتکار کا معاوضہ ہوگا‘۔رپورٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق، فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کل لاگت تقریباََ 350 کروڑ روپے ہوگی۔

Related Articles