اکشے کمار کو پارک میں شیر مل گیا
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار جوکہ راجستھان میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک شیر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ سونے پر سہاگہ مانگا تھا، یہ تو اس بھی بڑھ کر ہو گیا۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’آج وہ اس شاندار خوبصورتی کو دیکھ کر بہت مسحور ہیں، اْن کا مشن رنتھمبور پورا ہوگیا‘۔اداکار کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے اکشے کو شیر کی ویڈیو شیئر کرنے پر اس شیر کے ساتھ ایک فلم سائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔جبکہ ایک صارف نیمضحکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’اے راجو بھاگ رے تو وہاں سے‘۔