اکشے اور شاہ رخ کی 25 سال پرانی تصویر وائرل
ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمارے کی 25 برس پرانی ایک تصویر سوشل میڈیا کافی پسند کی جارہی ہے، جس میں وہ فلم سیٹ پر کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں۔یہ تصویر 1997 کی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے سیٹ پر لی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکشے بیٹنگ کررہے ہیں جبکہ کرسی سے بنی وکٹ کے پیچھے کیپنگ کرتے شاہ رخ خان نظر آرہے ہیں۔اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے بھی کام کیا تھا۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ان دونوں سپر اسٹارز کے درمیان کافی دوستی بھی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے ٹوئٹر آسک ایس آر کے سیشن کے حوالے سے کافی معروف ہیں۔دو ماہ قبل جب شاہ رخ سے اس سوشل میڈیا سائٹ پر اکشے کے بارے میں پوچھا گیا تو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اکشے کئی برسوں سے ان کے بہترین دوست ہیں اور ساتھ ہی وہ بہت محنتی اداکار بھی ہیں۔