اڈانی نے بنگال میں 10ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

ممتا بنرجی کے فلاحی اسکیموں کی تعریف۔ کئی صنعتکاروں نے سرمایہ کاری تجویز دی

کلکتہ ,اپریل ۔ ملک کے مشہور صنعت کار اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی فلاحی اسکیموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی کرشماتی قیادت کا نتیجہ ہے کہ ریاست میں خواتین اور نوجوانوں کے امپاورمنٹ پر توجہ دی جارہی ہے اور اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے ریاست میں 10ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔اڈانی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو کرشماتی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلی مرتبہ کلکتہ آیا ہوں مگر بنگالی تہذیب و تمدن سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں، مجھے بنگال میں ہمیشہ دلچسپی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اڈانی گروپ نے بحیرہ عرب میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا اورآج خلیج بنگال تک اس کی توسیع ہورہی ہے۔انہوں نے ممتا بنرجی کی کنیا شری اسکیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لڑکیوں میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اس اسکیم پر ایوارڈ دیا ہے۔بنگال کے عوام سواتھی ساتھی کارڈ سے فائدہ اٹھارہے ہیں، بنگال نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس پر دوسری ریاستوں کو بھی غور کرنا چاہیے۔یہ سب ممتا بنرجی کے کرشماتی شخصیت کاکارنامہ ہے۔گوتم اڈانی نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کا عہد کیا ہے۔ اڈانی گروپ ڈیٹا سینٹر، انڈر سی کیبل، سینٹر فار ایکسیلنس، لاجسٹک پارک اور فارچیون پروڈکٹس پر کام کررہی ہے۔ 10 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہم یہاں کریں گے جس سے۔ 25000 نوکریاں پیدا ہوں گی۔میں اپنا سارا تجربہ بنگال کو دوں گا۔ ہم بنگال میں ٹیکنالوجی دیں گے۔ ہم بنگال کی امید پر پورا اتریں گے۔ اڈانی گروپ بنگال میں ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کرے گا اور اس کی توسیع 10,000 کروڑ روپے ہوگی۔اڈانی نے مزید کہا، ”ہم بنگال میں اپنی بہترین ٹیم لائیں گے۔ اڈانی گروپ یہاں آکر بہت خوش ہے۔سینگور اورٹاٹاگروپ کے ممتا بنرجی سے اختلافات اب کافی پرانی بات ہوگئی ہے اسی وجہ سے ٹاٹا گروپ کے ٹی وی نریندرن نے کہاکہ ٹاٹا اسٹیل یہاں طویل عرصے سے سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ کھڑگپور میں 600 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یونٹ مزید بڑھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹی سی ایس اور ہوٹلوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔سنجیو مہتا نے پینے کے پانی کے ساتھ اس ریاست میں روزگار کے بہت سے مواقع ہیں۔ خوراک کی پیداوار سے لے کر مہمان نوازی تک اس ریاست میں مواقع بڑھ رہے ہیں۔عظیم پریم جی جو وپرو کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ بنگال کے ساتھ ہمارا خاندانی تعلق ہے۔ ہم اگلے چند مہینوں میں راجرہاٹ میں کام شروع کر رہے ہیں۔گوئنگا گروپ کے سربراہ سنجیو گوئنکا نے کہاکہ ریاست کا صنعتی ڈھانچہ تیار ہے۔ ریاست میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بنگال کا مطلب اب کاروبار ہے۔ تو بلا جھجھک سرمایہ کاری کریں۔جندال گروپ کے سربراہ سجن جندال نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے بنگال میں سرمایہ کاری کے لیے آسان اور مثالی ماحول۔ اپنے تجربے سے، میں نے ایک بھی کام کا دن ضائع نہیں کیا۔ اس ریاست میں حالات پہلے جیسی نہیں ہیں۔ ہم 900 میگاواٹ کا پاور پلانٹ بنا رہے ہیں سنجیو پوری – میں بہت دنوں بعد سب سے ملا۔ سمجھا گیا کہ بنگالی کا مطلب ہے کاروباری اعتماد چھین لیا جا رہا ہے۔ آئی ٹی سی کا کلکتہ کے ساتھ دیرینہ رشتہ ہے۔ ہم پنچلا میں کھانے کی پروسیسنگ کر رہے ہیں۔ ہم زراعت اور سیاحت دونوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بنگالی نے جو اعتماد دکھایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ کلکتہ ہمارے لیے ایک گھر ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کے لیے مناسب ماحول موجود ہے۔ ہم نے گرین فیلڈ سہولت میں 4500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہم فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ بنگال میں سیاحت میں سرمایہ کاری کرنے کے بہت سے مقامات ہیں۔

Related Articles