آسٹریلین اوپن: روبلیو ررن کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن،  جنوری۔.عالمی نمبر 6 ٹینس کھلاڑی روس کے آندرے روبلیو نے پیر کو یہاں ڈنمارک کے ہولگر رونے کو پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں 6-3,3-6,6-3,4-6,7-6 (10-9) سے ہرا کر اپنے ساتویں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ 25 سالہ ٹینس کھلاڑی بدھ کو کوارٹر فائنل میں نوواک جوکووچ یا ایلکس ڈی مینور سے ٹکرائیں گے۔ روبلیو نے فتح کے بعد کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا میچ کبھی نہیں جیتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب میں نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جانے کے لیے اس طرح کا میچ جیتا ہوں۔ تو، یہ وہ چیز ہے جسے میں اپنی باقی زندگی کے لیے ضرور یاد رکھوں گا۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور میں خوش ہوں۔

Related Articles