آسٹریلیا میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک نکل آیا
کوئنز لینڈ،جنوری ۔ آسٹریلیا کے شمالی رین فارسٹ میں دنیا کا سب سے بڑا مینڈک پایا گیا جسے دیکھ کر حکام بھی حیران رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹ اینڈ سائنس کے حکام کے ہاتھوں ایک ایسا مینڈک لگا ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے مینڈک میں شمار کیا جارہا ہے اور اس مینڈک کا تعلق کین ٹوڈ کی نسل سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مانسٹر جیسیمینڈک کا نام ٹوڈزیلارکھا گیا ہے جو اپنی نسل سے 6 گنا زیادہ بڑا ہے، اس کا وزن 2.7 کلو بتا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ٹوڈزیلا کو جنگل سے نکال کر محفوظ کرلیا ہے اور اسے فٹبال کی طرح دکھنے والا مینڈک کہا جارہا ہے اور اسے کوئنز لینڈ میوزیم میں بھیجا جائے گا۔حکام کے مطابق وزن کے اعتبار سے یہ ایک نیا ریکارڈ بنا سکتا ہے کیونکہ 1991 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سوئیڈن میں پرنسن نامی مینڈک کے نام رہا تھا جس کا وزن 2.65 کلو تھا۔