آرام کا مشورہ، ملکہ ایلزبتھ ویک اینڈ کیلئے سینڈرنگھم چلی گئیں

لندن ،نومبر۔ ملکہ برطانیہ ڈاکٹروں کی آرام کرنے کی ایڈوائس کے بعد پرائیویٹ ویک اینڈ کیلئے ونسر کاسل کو چھوڑ کر اپنے سینڈرنگھم ہوم چلی گئی ہیں۔ 95 سالہ ملک ایلزبتھ کیبارے میں خیال ہے کہ وہ اپنے طویل طے شدہ ٹرپ کے حصے کے طور پر چند روز نارفوک ریذیڈینس میں گزاریں گی۔ ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کیذریعے ایسٹ اینگلین اسٹیٹ روانہ ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹروں نے ملکہ برطانیہ کو نومبر کے وسط تک آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، یہ مشورہ گزشتہ ماہ کے میڈیکل چیک اپس کے بعد دیا گیا تھا۔ بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ اس دوران ملکہ معمولی ڈیسک بیسٹڈ فرائض انجام دے سکتی ہیں لیکن وہ کوئی سرکاری وزٹس نہیں کریں گی۔ ملکہ برطانیہ نے گلاسگو میں جاری سی او پی 26 کلائمیٹ چینج کانفرنس میں شریک عالمی رہنمائوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا، جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ کلائمیٹ چینج کو روکنے کے مشترکہ کاز کیلئے مل جل کر کام کریں۔ اس ہفتے کے اوائل میں ملکہ کو اپنے ونسر کاسل کے قریب اپنی کار چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، یہ وہ علاقہ ہے جس میں وہ اپنے گورگی کتوں کو واک پر لے کر جاتی ہیں۔ فوٹو گرافس میں گرین جیگوار کار میں وہ ہیڈ سکارف پہنے اور سن گلاسز لگائے ہوئے کار چلاتے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔ ملکہ نے بدھ کو وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ اپنی ہفتہ وار ملاقات بھی فون پر کی تھی۔ اس کے بعد جانسن نے کہا تھا کہ وہ بہت اچھی تھیں اور پورا ملک ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہے۔

Related Articles