آئی پی ایل سے پہلےمیکسویل نے کی شادی

میلبورن، مارچ۔آسٹریلیا اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے آل راؤنڈر گلین میکسویل آئندہ آئی پی ایل 2022 سیزن سے قبل ہندوستانی نژاد وِنی رمن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔میکسویل نے ہفتے کو انسٹاگرام پر وِنی کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کی۔ آر سی بی نے نوشادی شدہ جوڑے کو نئی شروعات کے لیے مبارکباد دی ہے۔ آر سی بی نے ٹویٹ میں لکھا،’آر سی بی فیملی میکسویل اور وِنی کے لیے اپنی زندگی میں اس نئے باب کے آغاز پر بہت خوش ہے۔ آپ دونوں کے خوشگوار اور پرامن رہنے کی دعا کرتے ہیں‘۔قابل ذکر ہے کہ آر سی بی نے میکسویل کو گذشتہ سال نومبر میں 11 کروڑ روپے میں برقرار (رِٹین)رکھا تھا۔آر سی بی اپنی آئی پی ایل 2022 مہم کا آغاز 27 مارچ کو پنجاب کنگس کے خلاف میچ سے کرے گا۔

 

Related Articles