اولڈ ایج ہوم میں محبت، 75 سالہ شخص نے 70 سالہ خاتون سے شادی کر لی

کولہا پور،مارچ۔کہتے ہیں کہ محبت میں عمر سمیت کچھ بھی نہیں دیکھا جاتا اور ایسا ہی بھارتی جوڑے نے کر دکھایا جنہوں نے محبت کو شادی کرکے انجام تک پہنچایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہا پور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ بابو راؤ پٹیل اور 70 سالہ انوسیا شندے کی ملاقات ہوئی جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق دونوں دو سال قبل جناکی اولڈ ایج ہوم میں رہنے آئے تھے جن میں دوستی قائم ہوئی۔آہستہ آہستہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں کی اولڈ ایج ہوم میں ہی شادی کردی گئی۔رپورٹ میں بتایا کہ جس وقت بابو راؤ اولڈ ایج ہوم میں رہنے آئے، اس وقت ان کی اہلیہ وفات پاچکی تھیں جب کہ انوسیا شندے کے شوہر کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل بابو راؤ نے انوسیا کو شادی کے لیے پروپوز کیا جس پر انوسیا شندے نے رضامندی کا اظہار کیا اور دونوں ہندو مذہب کے رسم و رواج کے تحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 

Related Articles