انگلینڈ و سکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں میں موسم تبدیل، برفباری، اولے

لندن ،اپریل۔ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے موسم میں تیزی سے تبدیلی کے دوران مزید برفباری، اولے اور برف کی توقع ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کی دھوپ اور درجہ حرارت20سینٹی گریڈ کی جگہ سردی کی لہر نے لے لی اور اگلے ہفتے میں درجہ حرارت 10سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔ میٹ آفس نے جمعرات صبح10بجے سے ایسٹرن سکاٹ لینڈ، نارتھ ایسٹ انگلینڈ اور یارکشائر کے ایک بڑے حصے میں برف اور بارش ہونے کی وجہ سے سطح برف سے ڈھکنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کی وجہ سے سفری تعطل پیدا ہو سکتا ہے۔ میٹ آفس ترجمان نے کہا کہ جمعہ کی صبح مزید ویڈر وازننگز جاری کی جائیں گی۔ میٹرولوجسٹ میٹی باکس نے کہا کہ برطانیہ بھر میں اس وقت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔ برف پڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ اگر کہیں برف پگھل رہی ہے تو رات کو پھر جم جائے گی اور سطح برفیلی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شبہ ہے کہ جمعہ کی صبح تک ایسی ہی صورت حال ہوگی۔ اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو بارش سلیٹ یا برف پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویک اینڈ پر صورت حال میں بہتری ہوگی۔ تاہم ایسٹ کوسٹ اور نارتھ سی کوسٹ میں خاص طور پر ہفتہ کو بارش، ڑالہ باری یا برف باری کے زیادہ امکانات ہوں گے۔ اس کے بعد موسم بہتر ہو جائے گا۔ باکس نے کہا کہ بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا تھا۔ کونسلز نے اس اچانک تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہنگامی پروٹوکول جاری کردیا ہے۔ نیو کاسل سٹی، نارتھ ٹیسائیڈ اور گیٹس ہیڈ کی کونسلز نے بدھ کی رات موسمی ہنگامی پروٹوکول متعارف کروائے، جن میں رات کو رف سلیپنگ لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سروسز بھی شامل ہیں۔

Related Articles