انوپم کھیر اور کرن کھیر کی مشکلات سے بھری محبت کی داستان
ممبئی،مارچ۔حال ہی میں بلڈ کینسر کو شکست دینے والی سینئر بھارتی اداکارہ، بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنِ پارلیمنٹ کرن کھیر اور اْن کے شوہر، انوپم کھیر کی مشکلات سے بھری محبت کی دلچسپ داستان سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔انوپم کھیر اور کرن کھیر کو شوبز انڈسٹری کی کامیاب، خوشحال اور جنت میں بنی ہوئی جوڑی مانا جاتا ہے، انو پم کھیر اور کرن کھیر سے متعلق مشہور ہے کہ اس جوڑی نے محبت کو دوسرا موقع دے کر اپنی داستان کو لازوال بنایا ہے، یہ جوڑی محبت کو دوسرا موقع دینے کی ایک زندہ مثال ہے۔
فلموں میں کام کرنے والے جوڑے کی حقیقی فلمی کہانی:67 سالہ انوپم کھیر ممبئی میں فلم انڈسٹری میں کیریئر بنانے کی غرض سے شفٹ ہوئے تھے، جب کرن کھیر نے انوپم کی زندگی میں قد م رکھا تو اْس وقت وہ ایک شادی شدہ آدمی تھے۔انوپم کھیر کو لمبے بالوں، خوبصورت مسکراہٹ والی خواتین پسند تھیں جبکہ کرن کھیر میں یہ سب خصوصیات کے ساتھ نزاکت اور ناز نخرے بھی تھے، انوپم کھیر چاہتے تھے کہ اْن کی ہمسفر ایک ایسی خو بصورت عورت ہو جس سے وہ ہر بار دیکھنے پر اپنا دل دے بیٹھیں، وہ لڑکی انوپم کھیر کو کرن شکل میں ملی تھی جن سے اْنہوں نے بعد میں شادی بھی کر لی۔
انوپم کھیر اور کرن کھیر کا خاندانی پسِ منظر:انوپم کھیر کشمیری جبکہ کرن کھیر ایک پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اس جوڑی نے اپنی محبت کی پکار سنتے ہوئے اپنی زندگی میں آنے والے پہلے ساتھیوں کو خیر باد کہہ کر اپنا گھر بسایا ہے۔انوپم ہمیشہ سادہ لباس میں دیکھے جاتے ہیں جبکہ کرن کھیر کا تعلق ایک مالی طور پر مستحکم گھرانے سے تھا، وہ جانتی ہیں کہ کیسے کیا اور کب پہننا ہے، وہ اچھا دکھنے اور اچھا محسوس کرنے کے لیے ہر طرح کا لباس زیب تن کرتی ہیں جبکہ انوپم کا تعلق ایک متوسط طبقے تھا، اسی لیے اْن کے مزاج میں بھی سادگی ہے۔
محبت سے قبل دوستی کا رشتہ:انوپم اور کرن کے ایک دوسرے کے پیار میں گرفتار ہونے سے قبل ہی دونوں شادی شدہ تھے، انوپم کی 1979 میں خاندان کی صلاح سے شادی ہوئی تھی جس سے وہ خوش نہیں تھے جبکہ کرن کی 1980 میں ممبئی کے ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 5 سال ہی چل سکی تھی، اس شوہر سے کرن کا ایک بیٹا سکندر بھی ہے۔
یہ جوڑی ملی کیسے؟:اس جوڑی کی ملاقات چندیگڑھ کے تھیٹر میں ہوئی تھی، یہ جوڑی چندیگڑھ تھیٹر میں ایک دوسرے کے ساتھ ایک گروپ کا حصہ تھے، 1980 کے دوران انوپم کھیر کی شادی میں اتاڑ چڑھاؤ آئے تو اْنہیں کرن کی شکل میں ایک اچھا سہارا مل گیا، یہ جوڑی ایک ساتھ سفر، تقریبات اور شوز میں شرکت کرنے لگی اور دوسری جَلد ہی رومانس میں بدل گئی۔دوستی سے رومانس تک کے سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک بار کرن نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم دونوں چندیگڑھ میں تھیٹر میں تھے اور بہترین دوست تھے، انوپم میرے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا، اور میں اس کے بارے میں سب کچھ جانتی تھی، حتیٰ کہ یہ بھی کہ انوپم کسی لڑ کی سے دوستی کرنا چاہتا ہے۔‘
کرن کھیر کی پہلی شادی:1980ء میں ممبئی سے کرن کھیر کو ایک اچھی فلم کی آفر ہوئی جس کے بعد وہ ممبئی چلی گئیں اور اپنے پہلے (سابق ) شوہر گوتم بیری سے پہلے دوستی پھر شادی کر لی۔
انوپم کی جانب سے کرن کو شادی کی پیشکش:کرن کھیر کا انوپم سے شادی سے متعلق کہنا تھا کہ ’ایک بار انوپم نے میرا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا میں تم سے بات کرنا چاہتا ہوں، انوپم نے مجھ سے کہا کہ مجھے تم سے پیار ہو گیا ہے اور اْسی دن میں نے اپنے اندر ایک شدید اور زور آور تبدیلی محسوس کی، ہماری کیمسٹری بھی بال کی تھی، میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر انوپم سے شادی کر لی، اْس وقت انوپم کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔‘کرن کھیر کا ایک انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ ’ہم چندیگر تھیٹر کے دوران سب دوست انوپم کو گروپ کا اوپننگ بلے باز کہتے تھے کیونکہ اس کی کئی گرل فرینڈز تھیں اور وہ بہت دل پھینک انسان تھا، انوپم سب کو ہنسا کر پھنسا لیتا تھا اور میں بھی ایسے ہی پھنسی تھی۔‘
شادی کے بعد نئی زندگی کی شروعات:اس جوڑی کے شادی کے شروع کے سال بہت خوشگوار اور گھومتے پھرتے گزرے۔کرن کھیر کے مطابق ہر شادی کی طرح ہماری شادی میں بھی اتاڑ چڑھاؤ آئے جس میں وسائل کی کمی اور مالی بحران بھی شامل تھا، انوپم کھیر نے انڈسٹری کے لوگوں سے بطور پروڈیوسر کچھ پیسے لیے تھے جو ڈوب گئے تھے، انوپم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے دوبارہ بالی ووڈ میں کام شروع کیا تھا۔
انوپم بطور شوہر کیسے ہیں؟:کرن کھیر کا ایک انٹویو میں کہنا تھا کہ ’ کڑے وقتوں کے دوران ہم دونوں نے ایک دوسرے کا بہت ساتھ دیا، مالی بحران کے وقت انوپم نے بہت بہترین انداز میں اْن کا خیال رکھا، انوپم گھر میں وقت نہیں دیتے تھے، اْنہوں نے مالی بحران کے دورا ن کبھی چھٹی نہیں کی تھ حتیٰ کہ آزادی یا ممبئی کے سیلاب زدہ حالات میں بھی وہ اپنے دفتر میں رہتے اور کام کرتے تھے۔