امید ہے کہ گوٹیرس ویزا پر امریکہ کے ساتھ ثالثی شروع کریں گے: پولانسکی

اقوام متحدہ، مارچ۔اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولانسکی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے والے روسی سفارت کاروں کو ویزا جاری کرنے میں بار بار ناکامی پرامریکہ کے ساتھ ثالثی کی کارروائی شروع کرنے کی امید کررہے ہیں۔ایک ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ گزشتہ ہفتے، روس کے مشن قانونی ایگزیکٹو آفس کے سربراہ، سرگئی لیوندچینکو نے کہا کہ ماسکو امریکہ اور اقوام متحدہ کے درمیان فوری طور پر ثالثی کا آغاز چاہتا ہے، کیونکہ واشنگٹن اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کی میزبانی کرنے والے ملک کے طورپر روسی سفارت کاروں کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور ویزا میں تاخیر کر رہا ہے۔مسٹر پولانسکی نے بتایا، یہ سیکرٹری جنرل پر منحصر ہے اور ہم ابھی بھی مانتے ہیں کہ اس عمل کو شروع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے کے لئے ان کے پاس تمام ضروری اجزاء موجود ہیں۔ کیونکہ، ایک بارپھرمسائل کا انبار لگ گیاہے، انہیں اس طرح سے حل نہیں کیا جاسکتا ہے جس طرح انہیں حل کیاجانا چاہیے۔انہوں نے کہا، ’’ایسا کوئی ٹھوس طریقہ کار نہیں ہے جو انہیں (مسٹر گوٹیرس) کو ایسا کرنے پر مجبور کرے۔ یہ ان کے اوپر ہے۔ وہ ایک ذہین انسان ہیں۔ وہ ہماری تنظیم کے سربراہ ہیں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین لمحہ تلاش کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ثالثی کی طرف قدم اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی ویزا کے ساتھ مسائل نہ صرف روس کے ساتھ ہوتے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی ہوتے ہیں۔

Related Articles