امریکی فوج بدھ کوبین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گی،روس کوآگاہ کردیا
واشنگٹن،ستمبر ۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا کہ فوج بدھ کے روز بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کا تجربہ کرے گی۔اس نے روس کواس تجربے کے بارے میں پیشگی مطلع کر دیا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے اس کومعمول کا تجربہ قرار دیا ہے اور کہا کہ اس کا مقصدامریکی فوج کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فورسز کی تیاری کا مظاہرہ کرنا ہے۔امریکانے گذشتہ ماہ منٹ مین تھری آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا تھا۔اس تجربے میں چین کے ساتھ کشیدگی کو بڑھاوا دینے سے بچنے کے لیے تاخیرکی گئی تھی۔اس وقت چین تائیوان کے نزدیک فوجی طاقت کا مظاہرہ کررہا تھا۔