امریکا نے اپنے شہریوں کو بیت المقدس کے سفر سے خبردار کردیا
مقبوضہ بیت المقدس،نومبر۔اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کی تازہ کشیدہ صورت حال کے تناظر میں امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو بیت المقدس بالخصوص پرانے شہر کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ ایک بیان میں کہا کہ اس نے القدس میں موجود امریکی شہریوں اور عملے کو پرانے بیت المقدس کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز پرانے بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں قابض فوج نے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔