الٹیمیٹ کھو کھو کا پہلا سیزن 14 اگست سے پونے میں شروع ہوگا

نئی دہلی، جولائی۔ الٹیمیٹ کھو-کھو کا افتتاحی سیزن کا آغاز اتوار 14 اگست کو پونے میں ہوگا۔ اس دلچسپ ڈومیسٹک لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 4 ستمبر کو ٹائٹل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔پہلی بار منعقد کی جارہی فرنچائز پر مبنی پروفیشنل کھو-کھو لیگ کے میچوں کی میزبانی سری شیو چھترپتی اسپورٹس کمپلیکس (پونے) کرے گا۔ افتتاحی سیزن میں چنئی کوئیک گنز (کے ایل او اسپورٹس)، گجرات جائنٹس (اڈانی اسپورٹس لائن)، ممبئی کھلاڑی (بادشاہ اور پونیت بالن)، اوڈیشہ جوگرناٹس (اڈیشہ سرکار)، راجستھان واریئرز (کیپری گلوبل) تیلگو واریئرز (جی ایم آر اسپورٹس) کے طور پر چھ ٹیمیں شرکت کریں گے. ان ٹیموں کے درمیان 21 روز تک برتری کی جنگ جاری رہے گی۔کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا (کے کےایف آئی) کے تعاون سے ڈابر انڈیا کے چیئرمین امیت برمن کی طرف سے فروغ دیا گیااس لیگ کا مقصد کھو کھو جیسے دیسی کھیل کو آن ایئر اور آن گراؤنڈ دونوں طرح سے جدید موڈ کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔الٹیمیٹ کھو کھو کے سی ای او تینجنگ نیوگی نے کہا کہ ’’ "ہم اپنے تمام چھ ٹیم مالکان اور سونی اسپورٹس نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ ان سب نے الٹیمیٹ کھو-کھو کے طور پر ہمارے وژن کی حمایت کی ہے اور ساتھ ہی ہم پر اعتماد بھی ظاہر کیا ہے۔ ہمارا مقصد کھو-کھو کو مکمل طور پر تبدیل کرنا اور ہندوستان کے لوگوں کے لیے ایک نیا اوتار لانا ہے تاکہ ہمارے ملک کو ایک کثیر کھیلوں کا ملک بنایا جا سکے۔

Related Articles