افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں تو مانوں: کنگنا رناوت

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں۔‘کنگنا رناوت نے کرناٹک میں حجاب پر جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔کنگنا رناوت نے کہا کہ ’آزاد ہونا سیکھیں، خود کو پنجرے میں بند نہ کریں۔‘ یاد رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔

 

Related Articles