افغانستان سے امریکی شہریوں کا انخلا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا

نیویارک، اپریل۔ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کا انخلا بہت پہلے شروع ہو جانا چاہئے تھانیویارک ٹائمز نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں بتایاکہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے جمعرات کو ایک رپورٹ جاری کی، جس میں اگست 2021 میں افغانستان سے سیکیورٹی فورسز کے انخلاء کے بارے میں حکومت کے نتائج پر مشتمل ہے، جس سے ملک بھر میں غم و غصہ پھیل گیا۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ کابل میں پھنسے ہوئے امریکی شہریوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نکالنے کے دوران خودکش حملہ ہوا، جس میں 13 امریکی فوجی اور 170 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے دوران تنازعات نے کئی ممالک میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا اور اس دوران واپس آنے والے امریکی مسافروں کے درمیان بم دھماکہ ہوا جس میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Articles