اسکاٹ لینڈ، ہسپتالوں کی عمارتوں کے ارد گرد 15 میٹر تک تمباکو نوشی پر پابندی

گلاسگو ،ستمبر ۔ اسکاٹ لینڈ میں ہسپتالوں کی عمارتوں کے اردگرد سگریٹ نوشی کا نیا قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت ہسپتال کی عمارت کے باہر15میٹر تک تمباکو نوشی پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو50پونڈ کا فکسڈ پنالٹی نوٹس یا پھر کیس عدالت میں جانے پر ایک ہزار پونڈ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ پبلک ہیلتھ کی وزیر میری ٹوری کا کہنا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سگریٹ نوشی ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور خصوصی طور پر ہسپتال کے مریضوں کو تمباکو کے دھواں کے مضر اثرات سے بچانا نہایت ضروری ہے، ہمارا یہ نیا قانون اسکاٹ لینڈ کو تمباکو نوشی سے پاک بنانے کی ہمارے جرآت مندانہ اقدام کا حصہ ہے۔ ہم نوجوانوں کو اس عادت کے شروع کرنے سے پہلے ہی ایسے اقدامات کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اس طرف راغب ہی نہ ہوں اور ایسے افراد جو اس عادت کا شکار بن چکے ہیں اور اسے چھوڑنا چاہتے ہیں ہماری ہیلپ لائن ان کی مکمل مدد کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ میں تمباکو نوشی کو2034تک ملکی طور پر ختم کرنے کا پروگرام ہے۔

 

 

Related Articles