اسپیشل انویسٹیگیٹو ٹیم کا شاہ رخ کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو سمن جاری

ممبئی ٍنومبر۔کروز ڈرگز معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران کی جانب سے جبراً وصولی کے ملزمان کی تفتیش کر نے والی ممبئی پولیس کی اسپیشل انویسٹیگیٹو ٹیم (ایس آئی ٹی) نے بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو سمن بھیجا ہے۔ تاہم پوجا ڈڈلانی نے طبعیت خراب ہونے کی وجہ سیممبئی پولیس سے کچھ دن کا وقت مانگا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم کرن گوساوی وصولی سانحہ کی جانچ کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی ٹیم کی طرف سے جو سمن بھیجا گیا تھا اس کے مطابق، پوجا ڈڈلانی کو ہفتہ کو پیش ہونا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک سائبر ایکسپرٹ اور ہیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے پوجا ڈڈلانی سمیت کئی لوگوں کے کال ڈیٹیل ریکارڈ نکالنے اور واٹس ایپ چیٹ کو ایڈٹ کرنے کے لئے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ ہیکر منیش بھنگالے نے بتایا کہ انہیں آریان خان کی واٹس اپ چیٹ دکھائی گئی تھی۔ بھنگالے نے ایک بھارتی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پربھاکر سیل کے نام سے فرضی مسم کارڈ لانے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔منیش بھنگالے نے دعویٰ کیا ہے کہ جلگاؤں میں 6 اکتوبر کو آلوک جین اور شیلیش چودھری نام کے دو لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ منیش نے بتایا کہ انہوں نے کچھ کال ڈیٹیل نکالنے اور واٹس اپ چیٹ ایڈٹ کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپئے کی آفر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہوہ زبردستی 10 ہزار روپیدے کر وہاں سے چلے گئے۔منیش بھنگالے نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹی وی پر اس پورے معاملے میں پربھاکر سیل کا نام سنا تو انہوں نے اس کی شکایت ممبئی پولیس سے کی۔ منیش بھنگالے نے اس سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ چکے ہیں۔ منیش بھنگالے نے دعویٰ کیا کہ اس سے ملنے آئے دونوں شخص نے مجھے کچھ نمبر دیئے اور کہا کہ ہمیں ان کا سی ڈی آر چاہئے۔ ان تمام نمبروں میں ایک نمبرپوجا ڈڈلانینام سے محفوظ تھا۔

Related Articles