اسرائیلی کھلاڑی کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مقابلے میں شرکت

ریاض ،نومبر۔اسرائیلی کھلاڑی شاحر ساغیف نے سعودی شہر نیوم میں سپر لیگ ٹرائیتھلون میں حصہ لیا ہے۔ وہ سعودی عرب میں منعقدہ کسی ایونٹ میں شرکت کرنے والے پہلے اسرائیلی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ساغیف نے نیوم میں اسی دن مقابلہ کیا جب ایک اسرائیلی ٹینس کھلاڑی کا بحرین میں سعودی حریف سے مقابلہ ہو رہا تھا۔اسرائیلی اولمپک کمیٹی کے سربراہ یاعیل اراد نے سعودی عرب میں سپر لیگ ٹرائیتھلون میں ساغیف کی شرکت کو ایک بہت اہم پیش رفت قرار دیا۔ایک بیان میں کہا: گزشتہ سال میں، ہم نے کئی عرب ریاستوں کو اس حقیقت پر متفق ہوتے دیکھا ہے کہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی میزبانی کا مطلب اسرائیلیوں کی میزبانی کرنا ہے۔گو 28 سالہ ساغیف موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد دوڑ سے باہر ہو گیا تھا، لیکن اس کے کوچ لیور کوہین نے فیس بک پر کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا: ساغیف صرف سفارتی تاریخ نہیں بلکہ پیشہ ورانہ تاریخ رقم کرنے سعودی عرب گیا۔ساغیف کی شرکت سعودی عرب اور قابض ریاست کے درمیان گرمجوشی کے دوطرفہ تعلقات کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل، خلیجی مملکت نے گزشتہ جولائی میں اسرائیلی ہوائی جہازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی تھیں اور حال ہی میں اسرائیلی تاجروں کو ملک میں داخلے کی اجازت بھی دی ہے۔

Related Articles