اسرائیلی وزیر دفاع راج ناتھ سے ملاقات کریں گے
نئی دہلی، جون۔ہندوستان کے دورے پر بدھ کو یہاں آرہے اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک ‘خصوصی سیکورٹی اعلامیہ’ پر دستخط کریں گے۔اس اعلامیے پرہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی اور سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر دستخط کیے جا رہے ہیں۔مسٹر گینٹز کو گزشتہ مارچ میں دورہ ہندوستان پر آنا تھا لیکن اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کے پیش نظر انہوں نے اپنے دورے کو ملتوی کردیا تھا۔اسرائیل نے حالیہ برسوں میں ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں فضائی اور میزائل دفاعی نظام پر خصوصی زور دیاجارہا ہے۔ اسرائیلی ہتھیاروں کے نظام کا ہندوستان ایک بڑا خریدار ہے اور دونوں ممالک کی کمپنیاں مشترکہ طور پر کچھ منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کابھی یہاں آنے کا پروگرام ہے حالانکہ ابھی اس دورے کی تاریخوں کوحتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔