اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے اپنے وزیردفاع کو قانونی اصلاحات کے تنازع پرچلتا کیا

تل ابیب،مارچ۔اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قانونی اصلاحات کے تنازع پراپنے وزیردفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا ہے۔مسٹر گیلنٹ نے عدالتی نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو نے مسٹرگیلنٹ کو اتوار کے روزایک اجلاس میں طلب کیا اورانھیں بتایا کہ انھیں اب وزیردفاع کی حیثیت سے ان پراعتماد نہیں رہا ہے۔اسرائیل میں نیتن یاہوحکومت کے عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے کے منصوبے کی وجہ سے گذشتہ دوایک ماہ سے عوامی احتجاج جاری ہے۔گیلنٹ نے اس منصوبہ کو صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے ’’فوری اور ٹھوس خطرہ‘‘قرار دیا تھا۔وزیردفاع نے نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے کچھ ساتھی ارکان کی حمایت حاصل کرلی تھی،لیکن انتہائی دائیں بازو کے دیگرارکان نے ان سے وزارت چھوڑنے کامطالبہ کیا تھا۔

Related Articles