اسرائیلی فوج نے پانی کا ایک کنواں اور ی ایک زرعی گودام مسمار کردیا
مقبوضہ مغربی کنارا،جنوری۔کل سوموار کو اسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے جنوب میں پانی کا ایک کنواں ملبہ ڈال کر بھر دیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زرعی کمرے کو مسمار کر دیا۔حبلہ قصبے کے سربراہ نبیل الجدع نے بتایا کہ قابض فوج نے مشرقی علاقے الکنتری سٹریٹ پر چھاپہ مارا اور زیر تعمیر پانی کے کنویں کو بھر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنواں گاؤں کی کونسل کے زیراہتمام ہیاور اسے دو ماہ قبل تیار کرنا شروع کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اسرائیلی قابض حکام نے بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع العیساویہ گاؤں کے مشرقی علاقے میں ایک زرعی گودام کو مسمار کر دیا اور دیوار فاصل کے پیچھے واقع زمینوں میں پودے قبضے میں لے لیے۔بیت المقدس کے سرگرم کارکن محمد ابو الحمص نے بتایا کہ قابض افواج نے ایک فوجی بلڈوزر کے ساتھ ایک زرعی کمرے کو مسمار کر دیا اور زیتون اور لیموں کے پودے اور پانی کی ایک ٹینک پر قبضہ کر لیا۔دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے پیر کو غرب اردن کے شہر طولکرم پر دھاوا بول دیا۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فورسز نے شہر پر دھاوا بولا، اس کی گلیوں اور محلوں میں گشت کیا۔ شہر کے غربی علاقے میں، متعدد دکانوں پر چھاپے مارے اور نگرانی کرنے والے کیمروں کی ریکارڈنگ قبضے میں لے لی۔