اسرائیلی صدر کی پہلے دورے پر متحدہ عرب امارات آمد، شاندار استقبال
ابوظبی،جنوری۔اسرائیل کے صدر آئزک ہیروزگ آج اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔صدر کے دفتر کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا ہیں۔اسرائیلی صدر کے طمابق وہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد کی ذاتی دعوت پر امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے کہ اماراتی ولی عہد نے دسمبر 2021ء میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے بھی ملاقات کی تھی۔تقریبا دو سال قبل تل ابیب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد سے امارات ایک سے زیادہ بار زور دے کر کہہ چکا ہے کہ خطے کی اقوام کی سلامتی اور امن کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ مکالمہ ہے۔