اسرائیلی آرمی چیف کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشنز میں توسیع کا فیصلہ
غرب اردن،اپریل۔قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے ہدایات دی ہیں کہ شمالی مغربی کنارے میں حفاظتی اقدامات کو تیز کرنے اور تماس کے علاقے میں دفاعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے فوجی آپریشنز میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے یہ اقدامات گذشتہ روز سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کے کے دوران کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف اسٹاف نے التماس کے علاقے میں دفاع کو مضبوط بنانے، شمالی مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں کو تیز کرنیاور تمام محاذوں پر فوج کی تیاری میں اضافے کے لیے متعدد فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے شمالی مغربی کنارے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوجی مہمات کو وسعت دینیاور اسرائیلی پولیس کی مدد جاری رکھنے، خصوصی دستوں، ٹیکنالوجی اور جاسوسی کے ذریعے التماس کے علاقے میں دفاعی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے اور کسی بھی مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فوج کو تیار رہنے کے احکامات دیے۔