ارباز خان اور میں آج بہتر انسان ہیں، ملائکہ اروڑہ

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کی ایور گرین اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑہ نے سابقہ شوہر ارباز خان کے ساتھ بیٹے ارہان کی پرورش کے تجربے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ آج ہم دونوں بہتر انسان ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کو- پیرنٹنگ ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، آپ بہت ساری چیزوں کے بارے میں ہمیشہ ایک بات پر متفق نہیں ہوتے ہیں۔ خاص طور پر جب آپ دونوں الگ الگ راستوں پر چل رہے ہوتے ہیں، تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس پر آپ دونوں ہی متفق نہیں ہوتے، لیکن شکر ہے، ارباز اور میں دونوں آج بہتر انسان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم آج بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ ہم دونوں الگ ہوچکے باحیثیت والدین ہم ایک بات پر متفق ہوسکتے ہیں اور اپنے بچے کو مکمل طور پر توجہ دے سکتے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے اور وہ جس کا مستحق ہے اور میرے خیال سے یہ ہی اہم ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی تاہم ان کی شادی تقریباً 19 سال بعد 2017 طلاق میں پر ختم ہوئی تھی۔ ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان خان ہے جس کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی اور اب دونوں اس کی پروریش مل کر کرتے ہیں۔

 

Related Articles