اداکار وویک ابرائے کا سیمی گریوال کے عمران خان کے بارے بیان پر ردعمل سامنے آگیا
ممبئی،اپریل۔ بھارتی مشہور اداکار وویک ابرائے نے بھارتی اداکار و ٹی وی میزبان سیمی گریوال کے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں لکھے گئے ٹویٹ پر ردعمل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق 9ایپریل 2022ء کو تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد جب سیمی گریوال نے عمران خان کے لیے ایک ٹویٹ لکھا جس کے ردعمل میں وویک ابرائے نے لکھا کہ ’’اب تک کے پڑھنے والے بہترین ٹویٹس میں سے ایک ٹویٹ جس میں آپ ایک سوچ کے ساتھ کھڑے ہوں، کسی کے بارے لکھنا بہت مشکل ہے لیکن کسی کو دکھ دینا بہت آ سان ہے‘‘۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف تحریک اعتماد کامیاب ہونے کے بعد انھیں برطرف کر دیا گیا جس کی وجہ سے ان کے حق میں پوری دنیا کے مختلف ملکوں سے لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں ان کے حق میں آواز بلند کی جن میں بھارتی اداکارہ و میزبان سیمی گریوال بھی شامل ہیں۔