اداکارہ سامنتھا کا مداح کو زوردار طمانچہ

ممبئی،اگست۔بھارت کی معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو نے ایک فلم کی تشہیری مہم کے دوران پرستار کو روزدار تھپڑ رسید کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سامنتھا کی جانب سے مداح کو طمانچہ مارنے کا یہ واقعہ سال 2011 میں فلم کی تشہیری مہم کے دوران پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر تیروپتی میں قائم ایک مال میں پروموشن ایونٹ جاری تھا کہ اس دوران ایک مداح اداکارہ کے بہت قریب آکر انہیں دھکا دینے لگا جس پر سامنتھا روتھ طیش میں آگئیں اور تھپڑ جڑ دیا۔مذکورہ پرستار اداکارہ کے ساتھ سیلفی بنانا چاہتا تھا لیکن دھکم پیل کی وجہ سے سامنتھا نے جھنجھلا کر طمانچہ مارا۔بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے اداکارہ کو تقریب سے نکال کر محفوظ طریقے سے ان کی گاڑی تک پہنچایا۔

Related Articles